پیمرا نے اشتہارات دیکھانے پر ہدایات جاری کردیں

0
33

پیمرا نے اشتہارات دیکھانے پر ہدایات جاری کردیں

باغی ٹی وی . پیمران نے اشیاء کی تشہیر بارے اہم ہدایت جاری کردیں، پیمرا نے صحافی کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے اشتہارات کمپنیوں کو تنبیہہ کی ہے کہ گالا بسکٹ جیسے اشتہارات اور ایڈز پر فحش مناظر دکھانے سے پرہیز کریں۔ صحافی انصار عباسی نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئیٹر پر اس تشہیر پر تنقید کرتے ہوئے اسے ‘مجرا’ قرار دیا تھا۔ انہوں نے پیمرا اور عمران خان کو مخاطب ہو کر کہا تھا کہ ادارے کہاں ہیں اور یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔


بہت سے افراد نے اس اشتہار کو کلچر کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کے دفاع میں دلائل پیش کئے۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مرد اداکار جب ایسے ہی اشتہارات کیلئے ڈانس کرتے ہیں تو تب کسی کو مشرقی اقدار کی یاد نہیں آتی اس کلچرل ڈانس کو مجرہ اس لئے قرار دیا گیا کیونکہ اس میں ایک خاتون ادارہ شامل ہیں۔ تاہم پیمرا نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز اور اشتہارات کی کمپنیوں کو حکم جاری کیا کہ ایسے فحش مناظر نشر کرنے سے پرہیز کریں.

Leave a reply