پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس کیا معطل ، کیا وجہ بنی

0
44

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس کیا معطل ، کیا وجہ بنی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پیمرا نے بول نیوز چینل کا ٹی وی لائسنس معطل کر دیا ہے . بول نیوز کے ایک پروگرام میں‌ عدلیہ کے خلاف بات کی گئی تھی جس وجہ سے پیمرا نے یہ قدم اٹھاٹے ہوئے بول نیوز کا لائسنس 30 یوم کے لیے معطل کیا ہے.

بول نیوز کےپروگرام تجزیہ میں میزبان سمیع ابراہیم اور سینئر رپوٹر میاں داؤد نے عدلیہ میں ججوں کی تقرری اور طریق کار کو موضوع بحث لاتے ہوئے فاضل ججز صاحباں پر عامیانہ انداز میں تبصرہ کیا تھا. دونوں صاحبان نے فاضل ججز پر تنقید کی اور آئین پاکستان کی شق 19 اور شق 68 اور پیمرا قانون ضابطہ 2015 کی خلاف ورزی کی تھی

پیمرا نے اس سلسلے میں ادارے بول چینل کو تیس دن کے لیے معطل کیا اور پیمرا نے چینل کو اس خلاف ورزی پر ذاتی وجوہ کا نوٹس بھیجا تھا اور اس بارے معافی مانگنے اور وضاحت بیان کرنے کا کہا تھا کہ لیکن سات یوم گزر جانے کے بعد بھی کوئی جواب نہ ملنے پر پیمرا نے یہ قدم اٹھایا ہے .

ادارے نے 12 جنوری کو جاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس کے جواب نہ دینے پر 22 جنوری 2021 کو بول نیوز کا لائسنس تیس دن کے لیے معطل کر دیا اور چینل پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے.
اس فیصلہ کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس بارے تمام کیبل آپریٹر کو مطلع کردیا گیا ہے.

Leave a reply