ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی ( نیوز رپورٹر شاہد خان) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈ مظفرگڑھ میں واقع معروف ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے،آئل چینج ریکارڈ نہ ہونے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح محمود کوٹ،ٹھٹھہ قریشی،محلہ ٹیچر کالونی مظفرگڑھ میں 3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے،گندے فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء رکھنے پر 42 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ کوٹ ادو میں معروف فوڈ پوائنٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جبکہ محمود کوٹ سٹی میں قلفی یونٹ کو قلفیوں کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے اور جی ٹی روڈ مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر یکساں 10 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید جام پور راجن پور میں فوڈ پوائنٹ کو ملاوٹی مصالحے رکھنے،غیر معیاری مشروبات بیچنے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مزید برآں لیہ میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر دودھ تلف کر کے گاڑی مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔

Shares: