اوچ شریف:پریس کلب خیرپورڈاہا کے انتخابات،ملک شکیل احمد وارن تیسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پریس کلب خیر پور ڈاھا احمد پور شرقیہ کا الیکشن سال 2024مکمل تیسری بارملک شکیل احمد وارن بلا مقابلہ صدر اور ملک صفدرگھلو جنرل سیکرٹری منتخب

اس کے علاوہ سرپرست اعلی حاجی ملک خلیل احمد وارن جام احمدیار کو سینئرنائب صدر عبدالرشید خان بلوچ چئیرمین ملک یوسف وارن کو ایڈیشنل سیکرٹری نائب صدر عرفان ندیم فنانس سیکٹری ملک اللہ بخش وارن محمد اسامہ عباسی کو سیکٹری اطلاعات ملک منیر احمدنہال کو چیئرمین مجلس عاملہ محمد مجاہد سانگی کو ایڈیشنل سکیٹری ملک آصف وارن کو آفس سیکٹری ملک عزیر وارن ایڈیشنل جنرل سیکٹری لیگل ایڈوائزرملک محبوب شفیع لنگاہ احمدپورشرقیہ اور لیگل ایڈوائزر ملک منیراحمدوارن اور باقی تمام ممبرز کو اچھے عہدوں پر تعینات کردیا گیا

الیکشن کی یہ تقریب ملک خلیل احمد کے گھر میں منعقد ہوئی اور اس تقریب میں اہل علاقہ کی سیاسی و سماجی تمام شخصیتوں نے شرکت کی تقریب کا انعقاد باقاعدہ تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا اور بعد میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی اور اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس موقع پر موجود تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے پریس کلب خیر پور ڈاھا کے تمام ممبران کو شاباش دی اور ان کے مثبت پالیسی کو خوب سراہا اور بعد میں تقریب کے اختتام پر تمام عہدے داروں کو مالا پہنائی گئیں ۔اور مبارکباد دی

Leave a reply