پینے کے پانی میں سیوریج کی آمیزش،نصف آبادی ہسپتال پہنچ گئی

قصور
نواحی گاؤں موضع جوڑا کے نصف سے زیادہ لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا،آر ایچ سی جوڑا میں ادویات کم پڑ گئیں،ہسپتال عملہ و لوگ سخت پریشان،سرکاری پانی میں سیوریج پانی کی آمیزش کا شبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ نور پور کے نواحی گاؤں جوڑا میں نصف سے زیادہ آبادی پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئی ہے
ہر گھر سے دو چار افراد اور بعض پورے کے پورے گھرانے ڈائیریا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ متعلقہ ہسپتال آر ایچ سی جوڑا میں روٹین کی دوائی ہونے کی وجہ سے ایک دم مریضوں میں شدید اضافے کی بدولت ادویات ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ و لوگ سخت پریشان ہیں
شبہ ہے کہ سرکاری پانی میں سیوریج کا پانی آمیزش کر رہا ہے جس کے باعث بیماریاں جنم لے رہی ہیں
اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ ہسپتال میں جلد سے جلد ادویات پہنچائی جائیں اور سرکاری پانی میں سیوریج کی آمیزش کو چیک کیا جائے اور پینے کے سرکاری واٹر سپلائی پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے

Comments are closed.