سانگھڑ:سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی گئی، اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ کے ایک ہوٹل کے بیرے کو چائے لانے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن آفس کے چوکیدار نے گولی مار دی۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ چوکیداربھی اپنے آپ کووڈیرہ سمجھتا ہے
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ہوٹل کے بیرے کو اس وقت عجیب صورت حال سے واسطہ پڑا جب وہ سانگھڑ کے الیکشن کمیشن آفس میں چائے لے کر گیا۔ریسکیو ذرائع نے کہا ہے کہ بیرے کو اس وقت گولی ماری گئی جب بیرا چائے لے کر الیکشن کمیشن آفس پہنچا، چوکیدار تاخیر پرغصے میں آیا، اس نے گن سیدھی کی اور بیرے پر فائر کر دیا۔
رینجرز کی کاروائی، گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والا الیکشن کمیشن ضلعی آفس کا چوکیدار ہے، زخمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو الیکشن آفس کے چوکیدار نے یہ کہہ کر گولی ماری کہ وہ چائے تاخیر سے کیوں لایا۔
ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گرگیا، بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش آیا، بیرے کو گولی لگنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر زخمی کو نوابشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔