لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: ڈسکہ ضمنی الیکشن حکومت اور آپوزیشن کا کردار شرمناک ہے۔پولنگ کے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی معنی خیز ہے قتل و غارت،لوٹ مار،دھینگا مشتی کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کا محض خواب ہی دیکھا جا سکتا ہے۔حکومت اور طاقت کے نشے میں دھت افراد اگر انتخابات پر اثر انداز ہوتے رہیں تو عوام کے دل کی آواز اور حقیقی قیادت کیسے سامنے آسکتی ہے۔پاکستان میں الیکشن کے پراسس میں اتنی خرابیاں ہیں کہ بتانا مشکل ہے کہ درست کہاں سے ہے۔انتخابات میں دھاندلی،دھاندلہ اور جھرلو پھرنے تک کے الفاظ چھوٹے پڑ گئے ہیں مگر انتخابی گڑبڑ کہی بڑی ہے۔بار بار الیکشن دیکھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آزادانہ منصفانہ انتخابات کا صرف نعرہ ہی لگایا جا سکتا ہے۔ناہل قیادت اور غیروں پر منحصر معیشت سے ایٹمی پاکستان کی حفاظت مشکل ہے۔اگر انتخابات محض ایک ڈھونگ ہی رہے تو معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی اور معیشت کے مسلسل کمزور ہونے پر ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کا سانحہ ہو سکتا ہے۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- حکومت اور طاقت کے نشے میں دھت افراد انتخابات پر اثر انداز ہورہےہیں!!