لاہور:لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں اورمریم نوازاپنی "آئی "پرآگئی ہیں،ملتان جلسے کے لیے لوگوں کواکسانے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف لوگ میاں نواز شریف کی والدہ اورمریم نواز کی دادی محترمہ کی وفات پرتعزیت کےلیے آرہے ہیں تو دوسری طرف مریم نوازاپنی "آئی "پرآگئی ہیں
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے حکومت پرملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے پرپابندی پرسخت سیخ پاہوگئیں ہیں
مریم نواز کہتی ہیں کہ !جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مزمت نہیں مزاحمت کریں گے۔
مریم اپنی ٹویٹ میں یہ کہتی ہیںکہ !ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟
اپنی اگلی ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ !سیلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کے لئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے۔ بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدکھڑ جاری ہے
مریم اپنی اس ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ! جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی انشاءاللّہ!
مریم نواز اپنی آخری ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ !
جان نکلی ہوئی ہے جعلی حکومت کی۔ اتنا بھی برداشت نہیں کر سکتے تو نہیں ہونا تھا نا سیلیکٹ !
دوسری طرف اس وقت ملک بھرسے مریم نواز کی ان سیاسی حرکات پرسخت تنقید کی جارہی ہے، اکثروبیشترلوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف دادی محترمہ کوکل دفنایا ہے اورابھی مٹی خشک نہیں ہوئی تودوسری طرف مریم ملک دشمن سیاسی بیانات کے ذریعے لوگوں کوآپس میں اورحکومت سے ٹکرانے کا درس دے رہیہیں ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے