ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز سے عوام تنگ آچکی ہے.منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم ن لیگ سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ کی عوام اب ٹھٹھہ کے موجودہ منتخب نمائندوں سے تنگ آ چکی ہے ،ٹھٹھہ کی عوام کی اب تھانوں میں فریاد کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی، تھانے میں موجود ڈیوٹی اہلکار اب عوام کی نہیں سنتے عوام کی اب ایف آر بھی درج نہیں ہوتی مزید انہوں نے کہا کے اب وہ دن دور نہیں ہے جب ٹھٹھہ کے ظالم نمائندوں سے اب عوام کو جلد چھٹکارا ملنے والا ہے، میں عوام کے ساتھ ہوں عوام کی طاقت سے ٹھٹھہ کے ان حکمرانوں سےٹھٹھہ کی عوام کو جلد چھٹکارا دلایا جا ئیگا، تھانوں میں عوام کی شکایات سنی جائیگی، ایف آئی آر میرٹ پر درج ہونگی، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی-
Shares:








