بیروت : بیروت ہولناک دھماکا : باپ کی شققت دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے نے جہاں پورے شہر کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا وہیں عوام میں بھی شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے بعد لوگ اپنے گھروں میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تھے اور جان بچانے کی لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات اٹھانے لگے۔
#VIDEO: CCTV shows the moment a father attempts to shield his son inside their home during the #Beirut explosions pic.twitter.com/Xh14f20Ih7
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) August 4, 2020
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر شہریوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد گھر کے اندر ایک باپ اپنی اور اپنے بیٹے کی جان بچانے کیلئے پہلے تو ادھر ادھر بھاگتا رہا اور جب اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو وہ گھر میں موجود میز نے نیچے بچے کو لے کر بیٹھ گیا۔
واضح رہے کہ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی، حکام نے چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہوا اور یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیئے۔