چین سے کتنے افراد حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے؟ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

0
76

بیجنگ (اے پی پی) چین کے ژنگ جیانگ علاقوں کے گیارہ ہزار سے زائد مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق چین کے ژنگ جیانگ علاقوں کے گیارہ ہزار سے زائد مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ عازمین حج مختلف پروازوں کے ذریعے ارمکی سے مکہ پہنچے ہیں۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغربی خود مختار علاقہ ژنگ جیانگ سے تعلق رکھنے والے مسلمان عازمین حج کیلئے حکومت نے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔ عازمین حج نے اس حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مقدس مقامات اور مکہ و مدینہ جیسے شہروں کو روانگی باعث مسرت ہے.

انہوں نے کہا کہ بحثیت مسلمان کیلئے حج کی ادائیگی ایک مقدس فریضہ ہے جسکی ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ژنگ جیانگ کی حکومت نے چین کے مسلمانوں کیلئے حج جیسے مقدس مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔

Tagsbaaghi

Leave a reply