لاہور میں تحریک صراط مستقیم کے مرکزی شعبہ ”دار التحقیق و المناظرہ“ میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر شیخ الحدیث مفتی محمد زاہد محمو دنعمانی جلالی اور استاذ العلماء مفتی محمد شاہد عمران جلالی کو ”حضرت حافظ الحدیث ایوراڈ“ سے نوازا گیا۔
مرکز صراط مستقیم میں ورکرز کنونشن میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، پیر سید ظفر علی شاہ بنوری، صوفی گلزار احمد قادری، صوفی خادم حسین سیفی اور پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی نے دونوں محققین کو ایوارڈز پیش کیے۔ یاد رہے مفتی محمد شاہد عمران جلالی اور مفتی محمد شاہد نعمانی قادری جلالی نے گزشتہ چھ ماہ میں گمراہ کن نظریات کا بڑی تیزی سے تعاقب کیا ہے اور حق کے دلائل واضح کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: علم و حکمت اور تحقیق و تبلیغ سے آراستہ افراد قوم کے عظیم سپوت ہیں۔ سچے وعقائد و نظریات کے دلائل و براہین کو اجاگر کرنا ہمارا شعار ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عظیم اسلاف کے نظریات و تعلیمات اور ان کے افکار و اقدار سے نہیں ہٹا سکتی۔ نظریات کی کمزوری قوموں کے زوال کا باعث بنتی ہے۔ ہمیں نسل نو کے عقائد و نظریات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔