باغپت:رٹول گاوں کے لوگ بندروں کے خوف سے گھروں میں قید،اطلاعات کے مطابق رٹول گاوں میں بندوروں نے ڈیرہ لگا رکھا اورہر گلی بندروں سے آباد رہتی ہے ، رات کے اندھیرے میں بھی حملے کررہےہیں ، جینا دوبھر ہوگیا ۔

اتر پردیش کے ضلع باغپت کے رٹول گاوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے بندروں نے جینا دوبھرکردیا ہے 150سے زائد افراد کو کاٹ کر بندروں نے زخمی کر دیا ہے ۔ گا وں کی گلیوں میں آمدورفت کرنے والوں میں دہشت پائی جارہی ہے۔ گا وں کی ہر گلی میں بندر حملہ کر رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن قبل پولیس کے ایک سپاہی کو بھی بندرنے حملہ کرکے زخمی کردیاتھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے بندروں کو پکڑوانے کیلئے ابھی تک کوئی انتظام نہیں ہو پایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بندروں کے ڈر کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر نہیں جا پا رہے ہیں کیونکہ چھتوں پر سونے والوں کو رات کے وقت میں بندروں کے حملہ کا ڈر رہتا ہے اور کئی مرتبہ رات میں بندروں نے سوتے ہوئے افراد پر حملہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بندروں کے خوف سے نجات دلانے کیلئے انتظامیہ ٹھوس قدم اٹھائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

Shares: