پیپلز پارٹی اب کس کی پارٹی بن گئی ، شاہ محمود قریشی کے پھر تابڑ توڑ حملے

پیپلز پارٹی اب کس کی پارٹی بن گئی ، شاہ محمود قریشی کے پھر تابڑ توڑ حملے

باغی ٹی وی:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھٹونہیں زرداری پارٹی بن گئی ہے.ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریات دفن ہوچکےہیں،اندرون سندھ کے حالات بہت خراب ہیں،سندھ کےتمام اداروں میں کرپشن ہورہی ہے،آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کاسندھ سےصفایا ہوجائےگا،

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی،ترسیلات زرکی شرح برآمدات کی شرح سے زیادہ ہے،اوورسیزپاکستانی معاشی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں.اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں.شہباز شریف کی تجویز قابل عمل نہیں ،

پاکستان کےامریکاکےساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں،افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے،

خیال رہے کہ چند روز قبل شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین قومی اسبملی میں طنزیہ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا. اور ان جملوں اور بیانات کا میڈیا پر بھی کافی چرچا تھا. شاہ محمود قریشی اور بلاول نے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کیے تھے .

اس کے بعد اب تک دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر میڈیا میں‌ایسی باتیں‌آتی ہیں. بلاول بھٹو زرداری اور شاہ محمود قریشی کی لفظی جنگ قومی اسمبلی سے نکل کر سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.