لاہور:بھارت جہاں گاوں کے پجاریوں کا عقیدہ ہے کہ گائے جس ہندو کو لتاڑ کرگزرجائے اسے شفامل جاتی ہے اوراگراس دوران کوئی کسی گائے کے سخت پاوں کی زد میں آکر زخمی ہوجائے تو اس کا یہ عقیدہ ہوتا ہےکہ زخمی ہونےوالا بعد میں اس کی برکت سے صحت مند ہوجاتا ہے
https://twitter.com/RT_com/status/1189463198207860736

روسی خبررساں‌ادارے رشین ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ بھارت جہاں ہرسال ایک مذہبی تہوار منایا جاتا ہے جسے "گائے گواری میلہ”کہا جاتا ہے ، اس میں ہر سال ہزاروں گائیں ایک خاص راستے سے گزاری جاتی ہیں جہاں اس راستے میں ہزاروں کی تعداد میں ہندوالٹے منہ لیٹ جاتے ہیں اور گائیں ان کے اوپر سے گزرتے ہوئے ان کے جسموں کو لتاڑ دیتی ہیں ،کسی کی کمر پر پاوں آتا ہے تو کسی کے سرپر ، کسی کی ٹانگ پر ٹانگ آتی ہے توکسی کی ران پر

رشین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کئی ہندووں کی کمر کی ہڈی فریکچر ہوجاتی ہے، کسی کا بازو ٹوٹ جاتا ہے اور اکثر اوقات گہرے زخم بھی حصے میں آتے ہیں‌، مگر عقل کے اندھے ہندووں کا یہ نظریہ ہے کہ وقتی طور پر تو تکلیف ہوتی ہے مگر بعد ازاں شفا مل جاتی ہے ، حالانکہ کئی افراد ہمیشہ ہمیشہ کے مریض بن جاتے ہیں‌

Shares: