اترپردیش:چورنالے چتر، مسلم مخالف قانون کے حمایتی بی جے پی رکن کی پٹائی کردی گئی.اطلاعات کےمطابق اتر پردیش بی جے پی ضلع اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری مرتضیٰ کاظمی جب این آر سی اور شہریت قانون کے بارے میں سمجھانے کے لیے امروہہ کے لکڑا محلہ پہنچے تو ناراض بھیڑ نے انھیں گھیر لیا اور پٹائی شروع کر دی۔
وزیراعظم کا حکم وزیراعلیٰ کی تکمیل،پناہ گاہوں کے باسیوں کوتمام سہولیات کی فراہمی
امروہہ ضلع میں شہریت قانون اور این آر سی کے فائدے بتانے کے دوران بی جے پی کے ایک لیڈر کی مقامی لوگوں نے زبردست پٹائی کر دی۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے بالآخر بی جے پی لیڈر کو وہاں سے راہ فرار اختیار کرنا پڑا۔
دس سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا مرکزی ملزم قاری شمس الدین گرفتار
موصولہ رپورٹ کے مطابق پارٹی کے ضلع اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری مرتضیٰ آغا کاظمی کو جمعہ کے روز امروہہ واقع لکڑا محلہ میں اس وقت گھیر کر پٹائی شروع کر دی گئی جب وہ لوگوں کو شہریت قانون اور این آر سی کے بارے میں بتا رہے تھے۔