پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس میں طلب

پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی بلاول ہاؤس میں ہو گا، ملکی سیاسی صورت حال، پی ڈی ایم تحریک سمیت آئینی وپارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، پی ڈی ایم تحریک، اسمبليوں سے استعفے دینے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے متعلق شوکاز نوٹس کاجائزہ لیاجائےگا۔پارٹی کے سینئر رہنما ویڈیو لنک کےذریعےشریک ہوں گے، سی ای سی کے اجلاس کے بعد اہم فیصلوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے رہنما پریس بریفنگ دیں گے۔

Comments are closed.