پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری کی مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پرمبارک باد

0
77

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری نے اپنے بیان میں مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے جو انہوں نے کراچی شہر کی بہتری اور شہریوں کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں بلدیاتی کام صرف سیاسی لوگ ہی کر سکتے ہیں کیونکہ شہر کی بہتری کیلیئے وہی کام شخص کام کر سکتا ہے جو ہر جگہ خود ہو۔
انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹ ہمیشہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں جبکہ سیاسی لوگ متعلقہ جگہوں پر خود موجود ہوتے ہیں۔جس کا فرق عوام خود جلد دیکھیں گے۔انہوں نے کراچی والوں کو 30 سال تک مذہبی جماعتیں بیوقوف بناتی رہیں پھر زبان،لسانیت اور تعصب کی بنیاد پر 30 سال تک ایک پارٹی بیوقوف بناتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے عمران خان کی پارٹی کو 14 قومی اسمبلی کی سیٹیں دیں جس پر وہ اتنے ہی ووٹوں سے وزیر اعظم بنے لیکن اس کے بعد وہ خود اور ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کہیں نظر نہیں آتے۔کراچی سے منتخب ہونے والے کراچی کے بجائے وانا اور وزیرستان میں کام کرتے نظر آتے ہیں کیا کراچی والوں نے انہیں اس لیئے ووٹ دیئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب کراچی والوں کو یہ سوچنا چاہیئے کہ ان کی بہتری مذہبی اور مقامی پارٹیوں میں نہیں بلکہ ملک گیر پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی سے بہتر پارٹی ان کیلیئے کوئی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو کراچی میں جو مقامی تعصبی پارٹی کراچی کا بیٹا کا نعرہ مارتی تھیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور مرتضی وہاب دونوں کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی کے بیٹے ہیں۔
وہ کراچی کا درد رکھتے ہین اور اس کی بہتری کیلیئے دن رات سوچتے ہیں اور اب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اسے عملی جامع پہنانے کا وقت آگیا ہے۔اب کراچی کی بہتری کیلیئے جلد مزید فیصلے ہوں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔انہوں نے کہا گذشتہ 30 سالوں اتنا تعصب اور زہر اگلا گیا کہ بیشتر سرمایہ دار کراچی سے اپنا سرمایہ اور فیکٹری پنجاب اور بیرون ملک لے گئے، یہاں سرمایہ کاری رک گئی جس سے بیروزگاری پھیلی۔انہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوچیں کہ کون سی پارٹی انہیں بیروزگار کر رہی ہے اور کون ان کے روزگار کیلیئے کام کر رہا ہے۔

Leave a reply