پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے ایگزیکٹو رہنما اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج 15مارچ بروز پیر کو لاہور میں منقد ہوگا۔
اجلاس میں چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل اور سید حسن مرتضی کے علاوہ وسطی پنجاب کے 26 اضلاع کے صدور اور ڈویژنل سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں عثمان ملک ،عاصم بھٹی اور تمام الائیڈ ونگز کے صدور کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے جو کہ اجلاس کے بعد دیگر قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔