پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 11 اپریل کو طلب

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 11اپریل بروزاتوار کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس بلاول ہائوس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوگا ۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایاکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں تمام پیپلزپارٹی ارکان پارلیمنٹ کوبھی طلب کیا ہے . اجلاس میں آصف زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکازنوٹس اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے بلاول ہائوس میں ہوگا ۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کراچی نہ آنے والے تمام ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں ۔

Comments are closed.