پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف، شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مریم نواز کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی۔
اس ٹویٹ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی لیگی رہنما مریم نواز کے ڈریسنگ سینس سے خاصی متاثر نظر آتی ہیں۔شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ پہلے کیا خریدا گیا جوتے یا لباس؟ لیکن خاصا متاثر کن ہے۔
تصویر میں مریم نواز کو گرے اور وائٹ کلر کی پرنٹڈ قمیض اور ٹراؤزر میں دیکھاجاسکتا ہے ، تصویر میں مریم نواز نے کپڑوں کے پرنٹ سے ہم رنگ جوتوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جہاں اُن کی ڈریسنگ سینس اور شخصیت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، وہیں اُن کے مہنگے لباس ، جیولری اور جوتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی مریم نواز کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں پہنے ہوئے ان کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا تھا۔
مریم نواز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مشہور برانڈ "ڈیور” کے جوتے پہن رکھے تھے، سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان کی تصویر ، جوتوں کی تصویر اور ڈیور کی ویب سائٹ پر موجود اس جوتے کی قیمت کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” ہماری ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے جو بھوک اور پیاس سے مارے پاکستانیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے جس میں دنیا کے مہنگے ترین برانڈ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، جن قیمت اس وقت621 امریکی ڈالر ہیں جو پاکستانی روپے میں 1 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
ایک اور صارف نے ان کی ٹویٹ پر لکھا کہ مریم نے یہ جوتے سیل میں نہیں خریدے ان جوتوں کی اصل مالیت 1100 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ روپے پاکستانی ہے۔

پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف
Shares: