پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ایک جیسی ہیں

0
37

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کو اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل نا کرنے میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اور تحریک انصاف ایک جیسی ہیں۔

پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف اپنی ہی جماعت کے کونسلر اور یوسی چئیر مینز کو اختیارات اور وسائل منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں .

کیونکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی ذہنیت جاگیردارنہ اور وڈیرانہ ہے۔ مجھے کیوں نکالا” کے نعرے لگانے والی مسلم لیگ (ن) نے ایک بار بھی پنجاب کے اپنے 57000 منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لیے "انہیں کیوں نکالا” کی آواز بلند نہیں کی .

کیونکہ گلی محلوں اور گاؤں کے بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کو حل کرکہ مقامی ہیروز بن جاتے جو جاگیرداروں اور وڈیروں کی سیاست کے لیے زہر قاتل بن جائیں گے

Leave a reply