پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے کی۔
باغی ٹی وی کے مطابق تفصیلی غور و خوض کے بعد، پارلیمانی پارٹی نے حالیہ جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر دیا اور اسے آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں اور جمہوری خواہشات کے منافی قرار دیا۔پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ آرڈیننس عوام کے حقوق اور جمہوری عمل کو متاثر کرتا ہے، اور حکومت آزاد کشمیر پر زور دیا کہ وہ عوامی مفاد میں فوری طور پر اس آرڈیننس کو واپس لے۔اجلاس میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی، جن میں شامل تھے سردار یعقوب خان،چوہدری محمد یاسین،چوہدری لطیف اکبر،فیصل ممتاز راٹھور،میاں وحید،جاوید ایوب،باذل نقوی، جاوید بدنوی،ضیا الحق قمر،قاسم مجید،امیر غفار لون،امیر یاسین،نبیلہ ایوب،شرکا نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کے جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی انصاف، مساوات، اور کشمیری عوام کی امنگوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری
سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان
علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ
فاروق ستار سے کراچی مارکیٹوں کے نمائندہ وفود کی ملاقات