پیپلز پارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر سندھو دیش میں تبدیل کر رہی ہے، مصطفی کمال

0
37

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر سندھو دیش میں تبدیل کر رہی ہے۔ جئے سندھ پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ ہے۔ نام نہاد جمہوریت کی چیمپئین پیپلز پارٹی نفرت، تعصب اور ظلم کی سیاست کرتی ہے۔ سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے۔
یوم عاشور کے بعد پیپلزپارٹی کی یزیدی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، وائس چیئرمین و صدر سندھ کونسل شبیر احمد قائم خانی سمیت اراکین نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کے لیے سندھ بھر میں رابطے تیز کیے جائیں۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں ایک دن میں 10 افراد کو کتے کاٹتے ہیں، لیکن انکو ویکسین مہیا نہیں ہوتی۔ جو یزیدی حکومت وفاق سے 10 ہزار 242 ارب روپے لے کر قوم کو پینے کا پانی نا دے سکے، جو بچوں جو کتوں سے نہ بچا سکے، یہاں تک کہ جو تمام اختیارات اور وسائل پر قابض ہونے کے باوجود کچرا تک نا اٹھا سکے، اس سے ہسپتال، درسگاہوں، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی امید عبس ہے۔ سندھ کے رہنے والے ہر فرد پر لازم ہے کہ پیپلز پارٹی کے ظلم سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کرئے اور اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

Leave a reply