کراچی پانی پانی ہوگیا،شہریوں نے پی ٹی آئی ایم این اے کومتاثرہ علاقوں میں جانے سے روک کرپانی پانی کردیا

کراچی:کراچی پانی پانی ہوگیا،شہریوں نے پی ٹی آئی ایم این اے کومتاثرہ علاقوں میں جانے سے روک کرپانی پانی کردیا پی ٹی آئی ایم این اے کو شہریوں نے بارش سے متاثرہ علاقے میں داخلے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے دو دن بعد سرجانی ٹاؤن پہنچنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سرجانی ٹاون پہنچے تو انھیں بھی شہریوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔

سیاسی نمائندوں کی جانب سے دو روز بعد علاقے کا حال پوچھنے پر شہریوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔علاقہ مکینوں نے رینجرز کے ہمراہ آنے والے رکن قومی اسمبلی کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

Comments are closed.