پیپلزپارٹی کے رہنما علی زیدی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے پھٹ پڑے

پاکستان پیپلزپارٹی رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے علی زیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی بدعنوانی اور بدتمیزی کےسبب کپتان کی آنکھ کا تارا ہیں، کے پی ٹی کاچیئرمین بدعنوان تھا تو علی زیدی حقائق تو سامنے لاتے، علی زیدی کو کیا خوف تھا کہ سابق چیئرمین کےپی ٹی کےخلاف درخواست واپس لےلی،

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی کےکچرے پر کروڑوں روپے کما کر علی زیدی غائب ہوگئے، علی زیدی جواب دیں کہ کیماڑی میں زہریلی گیس سےمرنےوالوں کی تحقیقاتی رپورٹ کہاں ہے، علی زیدی تھوکا ہوا چاٹنے میں اپنے قائد سے آگے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کپتان کی رونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر علی زیدی کا تبصرہ وزیراعظم کی توہین ہے، علی زیدی اگریہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کا مستقل کا رونا ہےتو وہ درست کہہ رہے ہیں، غریبوں کو امداد کپتان کےباپ کا مال نہیں جو علی زیدی جتارہے ہیں،سندھ ستر فیصد ریونیو قومی خزانےمیں دیتاہے، آٹا چینی چوری اسکینڈل سےتوجہ ہٹانے کےلیے کپتان کےشیرو متحرک ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی بیک وقت کوروناوائرس اور شیرو وائرس سےنبردآزما ہے،

واضح رہے کہ علی زیدی نے حکومت سندھ پر تنتقد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلائی گئی، وزیر اعلیٰ مجھ پر گند اچھال رہے تھے، میں انصاف ڈھونڈنے نکلا ہوں آج کسی پر تنقید نہیں کروں گا۔علی زیدی نے مزید کہا کہ مجھ پر 70ملین کا ٹھیکا دوست کودینے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ جس ادارے کو ٹھیکا دینے کا الزام لگایا وہ گورنمنٹ کا اداراہ ہے میرا اس سے تعلق نہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت ا پنا کام درست نہیں کررہی ہے، اس وقت سب کچھ سامنے آگیا ہے،کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے، جس کی جو غلطیاں ہیں وہ درست کرے۔علی زید نے کہا کہ وفاق کے ادارے کام کر رہے ہیں اس وقت سندھ کے اسپتال اور اسکولوں کا برا حال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی ٹی کے علاقوں میں اسپرے ہوچکا ہے، کے پی ٹی چیئرمین سے میری ذاتی لڑائی نہیں تھی۔

Shares: