پیپر لیک اسکینڈل ، اینٹی کرپشن کو ملی بڑی کامیابی

پیپر لیک اسکینڈل ، اینٹی کرپشن کو ملی بڑی کامیابی

باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن نے پیپر لیک اسکینڈل کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے . کاروائی کر کے مرکزی ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل میں بڑی کامیابی سمیٹی گئی ہے . ،پیپرز لیک اسکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کواینٹی کرپشن نے دھر لیا ہے ۔اینٹی کرپشن حکام نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم کوعدالت اشتہاری قراردےچکی تھی تاہم ملزم اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

ملزم عثمان کی بڑی کگرفتاری جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے حکام نے بتایاکہ ملزم کوخصوصی ٹیم نےجیوفینسنگ کے ذریعے ٹریپ کیا پھر اس کو چھاپہ مار کے گرفتار کر لیا ، ملزم کوآج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اسکینڈل کے دیگر ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا، یہ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کررہے تھے، امیدواروں سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے تھے۔

اینٹی کرپشن کو پانی تفتیش میں ملزم عثمان ہے،مزیدانکشافات کی توقع ہے جو کہ اس گینگ کا سرغنہ تھا .

Comments are closed.