لاہور:آج کا دن ن لیگ کے لیے بہت بھاری،کہیں ایک طرف اسلام آباد میں مریم کے لگائےگئے الزامات کے بعد جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پر سماعت ہوگی تو کہیں لاہور میں نواز شریف کے کار خاص خواجہ برادران کو احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی ، دونوں بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آج پیش کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی کے مطابق آج احتساب عدالت کے جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔ نیب کی جانب سے ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی سےمتعلق تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی، تینوں افراد اپنے گھروں میں موجود نہیں ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، ملزمان کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Shares: