پاکستانی ڈرامے جہاں بہت مشہور ہیں وہیں ٹی وی کے آرٹسٹ بھی بہت مشہور ہیں انہی ڈراموں کی بدولت ان کی شہرت سرحد پار بھی پہنچتی ہے. رباب ہاشم کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. رباب ہاشم کے کریڈٹ پر جتنے بھی ڈرامے ہیں وہ سب اے کلاس ہیں. ان کی صلاحیتوں سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ملنے والی شہرت کو عارضی سمجھتی ہوں. مستقبل شہرت وہ ہوتی ہے کہ جو کسی کو بھی اسکے کام کی وجہ سے ملتی ہے . ایک آرٹسٹ کی کوشش ہونے چاہیے کہ اسے شہرت ہر طرح کے کردار کرکے ملے. سوشل میڈیا پر ملنے والی شہرت سستی ہوتی
ہے . اداکارہ رباب ہاشم نے کہا کہ میں کوئی خاص آئیڈیل تو نہیں لیکن شادی جب بھی ہوئی میں اپنے سسرالی ذمہ داریوںکو مکمل طور پر نبھائوں گی اور اگر وہ چاہیں گے تو میں کام کروں گی اگر نہیں چاہیں گے تو کام نہیںکروںگی. رباب ہاشم نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوںکہ میرے حصے میں ایسے کردار آئیں جو یادگار ہوں اور مجھے ان کرداروں کے نام سے یاد رکھا جائے. رباب ہاشم نے مزید یہ بھی کہا کہ شائقین مجھے اب روتے دھوتے کرداروں میں کم دیکھیں گے.