پیٹرول ڈیزل کے بعد موبل آئل میں غیر معمولی اضافہ

پیٹرول ڈیزل کے بعد موبل آئل میں غیر معمولی اضافہ

باغی ٹی وی : پٹرولیم مصنوعات کے بعد موبل آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ مختلف کمپنیوں اور برانڈز کے موبل آئل کی فی لٹر قیمت میں چند ماہ کے دوران 80 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے موبل آئل کی فی لٹر قیمت چند ماہ قبل 490 روپے تھی جو کہ مسلسل اضافے سے 570 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح درآمدی موبل آئل کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسہ کا ہو گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے۔

Comments are closed.