آڈیو لیک؛ پرویز الہی دیدہ دلیری سے عدالت کو مینیج کررہے. رانا ثناءاللہ

rana sana

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے پرویز الہی کی لیک آڈیو چلائی جبکہ آڈیو مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو مینیج کررہے ہیں، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کیس داخل کریں۔


انہوں نے مزید کہا کہ درخواست ضمانت خارج ہونے بعد عدالت عمران خان کے خلاف کاروائی کرے، عمرانی ٹولے نے عدلیہ اور قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے، عدلیہ کا احترام سب سے بڑھ کر ہے، پوری قوم دو دن سے تماشہ دیکھتی رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت کے خلاف ایسا رویہ ناقابل قبول ہے، عدالت کو قانون کے حساب سے ڈیل کرنا چاہیے، ملک میں عدالتی سسٹم کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے، میں حکومت کے سامنے رکھنے والا ہوں کہ اس سے زیادہ عمران خان کو باہر نہیں رکھنا چاہیے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں ایک دوسری آواز بھی سنائی دے رہی ہے جو کہ ہم نے ریلیز نہیں کی، حکومت بھی ان آڈیوز کی فرانزک کرائے گی، فرزنزک ٹیسٹ کے بعد پرویز الہیٰ کی آواز سے میچ کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
احمد خان بھٹی اور فرح گوگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں کا موازنہ کیا جائے تو اھمد خان بھٹی نے پنجاب کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔ جبکہ فرح گوگی نے اپنے گھرمیں نوٹ گننے کی مشین لگائی ہوئی تھی تاکہ زیادہ وقت نہ لگے، یہ لوگ ڈالروں سے جہاز بھر کر ملک سے بھاگ گئے ہیں۔

Comments are closed.