پرویز مشرف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں مظاہرے

0
33

پرویز مشرف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں مظاہرے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور، کوئٹہ، وہاڑی، صادق آباد، تھرپارکر، ضلع خیبر سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں، مظاہرین نے پاک فوج کے زندہ باد کے نعرے لگائے۔
پاک فوج سے محبت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین نے ریلی نکالی، لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاک فوج زندہ باد کے نعرے سے گونجتی رہی۔

عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین نے لاہور پریس کلب کے باہر ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کی قیادت صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کی، ریلی میں رکشہ ڈرائیورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز لہراتے رہے۔

صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ ریلی پاک فوج سے اظہار محبت کے لئے نکالی، سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اداروں میں تصادم کی جو فضا قائم ہے اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ عوامی رکشہ یونین کی جانب سے شہر بھر میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
واضح‌رہے کہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔ جس کی پاداش میں انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت جبکہ ایک جج نے اختلاف کیا تھا۔

یاد رہے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 17 دسمبر کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ دو ایک سے سنایا گیا اکثریتی فیصلہ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے دیا جبکہ جسٹس نذر محمد نے سزائے موت کے اس فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

Leave a reply