کرونا وائرس کے خلاف جنگ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کا بڑا اقدام
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 2 کروڑ 56 لاکھ سےزائد رقم وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ اکاونٹ میں جمع کرا دی .اسپیکر پنجاب اسمبلی چویدری پرویز الہی اور وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسپیکر نے کرونا وائرس کے خلاف سرگرمیوں کے لئے فنڈ جمع کرانے کے اقدام سے آگا ہ کیا .وزیر اعلی پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی.وزیر اعلی نے چوہدری پرویز الہی کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نےکہا کہ اس اقدام سے دوسری شخصیات کو بھی تحریک ملے گی.
اس کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز ا لہی نے ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کے لئے دی .ڈپٹی اسپیکر ، اپوزیشن لیڈر اور تمام ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کےلئے دی
اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ اٹھارہ سے اوپر کے ملازمین نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی .گریڈ سولہ اور کریڈ سترہ کے ملازمین نے آدھی تنخواہ جمع کرائی.
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نےکہا کہ کرونا وائرس کےخلاف ہمیں متحد ہوکر لڑناہے ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افیسرز نے فنڈ میں بھرپور کردار ادا کیا ، کرونا سے نبٹنا ایک بڑا چیلنج ہے پوری قوم کو متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیات دینا چاہیں ، مخیر حضرات آگے آئیں اور کرونا کے خلاف سرگرمیوں کے متاثرین کی مدد کریں . ہمیں لاک ڈاون کے متاثرین کا بھی خیال رکھناہے ،