پرویزالٰہی کی مبینہ بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

0
41

پرویزالٰہی کی مبینہ دوسری بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے، ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے اکاؤنٹ میں 26 کیش ٹرانکشنز کے ذریعے رقم منتقل ہوئی جبکہ تحقیقات میں ملزمہ کی جائیدادیں بھی سامنے آئیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے نام 3 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سائرہ انور کو متعدد بار طلب کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔
FIR
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

خیال رہے کہ چوہدری برادران (چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی) کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کا سبب سیاست سے زیادہ خاندانی تھا، اس رشتے میں ایک بڑی خلیج چوہدری پرویز الہی کی مبینہ طور پر دوسری شادی تھی۔ کیونکہ 72 سالہ چوہدری پرویز الہی نے گزشتہ سال ایک 28 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی۔ مذکورہ خاتون کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔

جبکہ مبینہ طور پر چوہدری پرویز الہی نے یہ شادی سب سے چھپ کر خفیہ طور پر کی تھی، لیکن اب یہ بات گھر تک پہنچ گئی تھی اور اسی کی وجہ سے چوہدری شجاعت حسین اس معاملے پر سخت غصے میں تھے۔ کیوں کہ چوہدری پرویز الہی کی پہلی بیوی چوہدری شجاعت حسین کی بہن اور چوہدری ظہور الٰہی کی بیٹی ہیں۔

Leave a reply