تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط.
صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ گورنر حاجی غلام علی اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو لکھے گئے خط میں پرویزخٹک نے لکھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نگراں حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔ گورنر کی مداخلت سے صوبائی انتخابات متنازع ہونے کا امکان ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کا کام اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر پولنگ کے دن کا تعین کرنا ہے مگر گورنر کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوں ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکیشن کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے گورنر کو نگراں حکومت کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پنجاب میں اپنے ہم منصب بلیغ الرحمٰن اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک علیحدہ علیحدہ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اگست میں وفاقی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد رواں برس کے آخر میں کروانے چاہئیں۔ جبکہ گورنر پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان 2 علیحدہ علیحدہ انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس مشق پر اربوں روپے خرچ ہوں گے۔