اسلام آباد:سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی پاکستان واپسی کی منظوری دے دی گئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدرپاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کووزارت داخلہ کی طرف سے جاری دستاویزات بھی پہنچا دی گئی ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ رات سے اس پروسیجر کو مکمل کرنے میں مصروف تھی اور آج ابھی تھوڑی دیرپہلے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے دبئی میں شدید علیل سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی وطن واپسی کی منظوری دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو پاکستان واپسی پر سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔اس کے لیے سیکورٹی سکواڈ بھی تیارکردیا گیا ہے اوران کوسابق صدرکے پاکستان پہنچتے ہی ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں
ادھر اس سے پہلے وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں تھا۔وہ پاکستان جب چاہیں واپس آسکتے ہیں ان کو کوئی نہیں روک سکتا
ادھر ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی فیملی بھی واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہے اورامید کی جارہی ہے کہ آج رات کسی بھی وقت سابق صدر کوپاکستان پہنچا کرملٹری ہسپتال راولپنڈی میں علاج معالجے کے لیے داخل کروا دیا جائے گا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے علاج معالجے کے انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں








