دوستوں اب ہم دجالی دورمیں قدم رکھ چکے ہیں،یہ دجالی دورآنے والے دنوں میں ہمیں بہت کچھ نیا دکھائے گا ایک کرونا ہی دکھا کر پوری دنیا کو کیسا گھما دیا گیا ہے جس کا ادراک تو ہو جکا ہو گا اور ابھی تک دنیا کو کچھ سمجھ نہیں آپارہا ہے کہ کیا کرے۔بالکل اسی طرح آگےآنے والے دور کے فتنے اس سے بھی زیادہ سخت ہونگے اور یہ کوئی فرضی بات نہیں ہے ایک توتمام حالات آپ کی آنکھوں کے سامنے ہیں دوسرا یہ کہ ان سب حالات کی خبر ہمارے سرکار دو عالم نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں پہلے ہی دے چکے ہیں کہ یہ سب ہو کر رہے گا، اب بچے گا وہی جو چوکنا ہو گا، دانشمندی اور ایمان و عمل کو اختیار کرے گا.اس لیے اب ایمانی، جسمانی، روحانی اور اعصابی مضبوطی بہت ضروری ہے، اگر زندہ رہنا ہے اور ان تمام فتنوں سے بچنا ہے تو اب ذرا جاگ جائیں…!
اپنے بچوں کو آنے والے دور کے لیے تیار کریں…
جسمانی طور پر، ذہنی طور پر اور روحانی طور پر بھی…
ان کو اردو انگریزی اور عربی زبان لازمی طور پر سکھائیں، اسلامی تاریخ اور تہذیب کے بارے میں مکمل آگاہ کریں ،مزہبی طور پر مضبوط بنائیں اوراپنے بچوں کو لازماً ہنر سکھائیں، کوئی نہ کوئی ہاتھ کا کام جو ان کو مصروف بھی رکھے اور جس سے آنے والے وقت میں یہ کارامد ہو سکیں۔
جیسے سلطان عبد الحمید ثانی جوسلطنت عثمانیہ کے 34ویں فرماں روا تھے لیکن وہ ایک بڑھئ کا ہنر جانتے تھے۔انہوں نے ذاتی طور پر کچھ اعلی معیار کا فرنیچر تیار کیا تھا ، جسے آج بھی استنبول کے یلدز محل ، سیل کوسکو اور بییلربی محل میں دیکھا جاسکتا ہے اسی طرح محی الدین اورنگزیب عالمگیر سلطنت مغلیہ کےچھٹے فرمانروا تھے۔ان کے پاس خطاطی کا ہنر تھا انہوں نے متعدد قرآن پاک کے نسخے تحریر کیے۔ اس کے علاوہ انبیاء کی زندگی پر نظر ڈالیں
حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام اولاً کپڑا سازی کا کام کِیا کرتے تھے پھرکھیتی باڑی کرنے لگے۔حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام لکڑی کا پیشہ اپنائے ہوئے تھے حضرت اِدْرِیْس عَلَیْہِ السَّلَام درزی گری، حضرت ہُود و صالح عَلَیْہِمَاالسَّلَام تجارت،حضرت اِبراہیم و لُوط عَلَیْہِمَا السَّلَام کھیتی باڑی اور حضرت شُعَیْب عَلَیْہِ السَّلَام جانور پالتے تھے۔اسی طرح حضرت مُوسیٰ کَلِیۡمُ اللہ بکریاں چراتے،حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام زِرَہ(جنگ میں استعمال ہونےوالا فولاد کا جالی دار کرتا) بناتے،حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام پوری دنیا کے بادشاہ ہونے کے باوجود پنکھے اور زنبیلیں بنانے کا فن جانتے تھےاورہمارے پیارےآقا احمدِ مُجتبیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے تجارت کواپنی ذات ِ بابرکت سے شرف بخشاتھا گویا
اب ڈگریاں ہاتھ میں لے کر کالج سے نکل کر نوکریاں تلاش کرنے کا دور ختم ہوگیا۔اپنے اجداد کی طرح ہنر مند ہونے کی ضرورت ہے
بہت سے لوگ ابھی بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا دوبارہ پرانی ڈگر پر واپس چلی جائے گی ایسا بالکل نہیں ہوگا اب آپ ہوش میں آ جائیں دنیا بدل گئی ہے، اب دنیا دوبارہ اس ڈگر پہ کبھی نہیں لوٹے گی..
اپنے بچوں کی جسمانی اور ذہنی طور پر لازماً ایسی تربیت کریں کہ مشکل اور نامساعد حالات میں وہ برداشت کرنے کے قابل ہوں، جس طرح اسکاوٹ یا کیڈٹ کی تربیت ہوتی ہےبالکل ویسے ہی جنگل میں خیمہ لگانا، آگ جلانا، کھانے پکانا، شکار کرنا اور ہتھیار چلانا۔ساری صلاحیتیں آپ کے بچے میں بدرجہ اتم موجود ہونی چاہئے۔گو کہ آج کل ہمارے بچے بہت ہی آرام طلب اور نازک ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں بچوں کو ایسا تعلیمی نظام دینا ہوگا جیسے ماضی میں دیا جاتا تھا جب بچوں کو دین اور ادب کے ساتھ ہنر بھی سکھایاجاتا تھا، تمام مسلمان اپنے ہاتھوں میں مخصوص ہنر رکھتے تھے اور ہاتھ سے کام کرتے تھے…
کوئی لوہے کا کام جانتا تو کوئی لکڑی کا، کوئی کپڑا بناتا تو کوئی چمڑے کا، کوئی مرغبانی کرتا تو کوئی گلہ بانی یا کاشتکاری.کا بلکہ انکی کاسٹ بھی ان کے پیشے سے ہی منسوب ہوتی تھی۔اس زمانے میں کسی کو نوکری تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی سب ہنر مند تھے۔یاد رکھئےآپ کی ہنر مندی ہی آپ کو کامیاب بناسکتی ہے اور خود کفالت تک لے جاسکتی ہے کیونکہ اللہ تعالی نے آپ کے ملک کو ہر نعمت سے نوازا ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔دوستوں! جو آپ کے پاس ہے اس سے ہی استفادہ کرنے کی عادت ڈالیں اور کوشش کریں کہ غیر ضروری درآمد نہ کی جائے زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش کریں اور اپنی ہنر مندی کی بدولت اپنے منفرد کام کو دنیا کو برامد کرنے کی کوشش کریں تاکہ ملک میں زر مبادلہ آسکے۔دوستوں یاد رکھنا ایک وقت آئیگا سب کو اپنے وطن واپس لوٹنا پڑے گا کوئ ملک کسی دوسرے ملک کے شہری کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کا عملی مظاہرہ شروع بھی ہو چکا ہے تو بہتر یہ نہیں ہے کہ ہم پہلے سے ہی پیش بندی کر لیں۔سب ایک ساتھ بھائ چارگی سے اللہ کے دئے گئے وسائل سے استفادہ کریں ۔اسراف نہ کریں۔سادگی کو شعار بنالیں۔اور ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت بنا لیں۔اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو۔
@Azizsiddiqui100