پشاور مرکزی عید گاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

0
54
supreme court01

سپریم کورٹ : پشاور مرکزی عید گاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے عید گاہ پر سیکرٹریٹ کی تعمیر پر محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا، وکیل نے لہا کہ پندرھویں صدی کی مسجد اور عید گاہ ہے۔ صوبائی حکومت وہاں سیکرٹریٹ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسجد نہیں عید گاہ کی زمین ہے۔ عید گاہ کی زمین تو اوپن ہوتی ہے۔زمین کی ملکیت کس کی ہے، ؟ وکیل نے کہا کہ زمین مسلم کمیونٹی کی ملکیت ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ مسلم کمیونٹی کسی این جی او کا نام ہے؟ زمین کسی کو ملکیت تو ہوگی۔ جو دستاویز آپ دکھا رہے ہیں اس کے مطابق یہ وقف کی زمین ہے۔ وکیل نے کہا کہ پشاور مرکزی عید گاہ پر وزیر اعلی سمیت نامور شخصیات عید نماز ادا کرتے ہیں۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ سیکرٹریٹ تعمیر کا سائیٹ پلان کدھر ہے۔جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اگر عید گاہ مسجد کیساتھ مولوی صاحب کی کوارٹر تعمیر ہو اس پر آپکو اعتراض ہوگا۔وکیل نے کہا کہ مولوی کے کوارٹر پہلے سے تعمیر شدہ ہے ۔عدالت نے محکمہ اوقاف صوبائی حکومت کو نوٹس کردیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

 نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

Leave a reply