پشاور : خیرپختونخوا حکومت نے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکی زیرصدارت اجلاس میں پشاور میں پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلے مرحلے میں وائی فائی سہولت دیگر شہروں میں دی جائے گی، اجلاس میں ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں
علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں، اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24 گھنٹےد ستیا بی یقینی بنائی جائے، جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین نے پشاور کی خوبصورتی کیلئے پی ڈی اے کو پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے اطراف کھمبوں پر گملے نصب کر کے مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں اور ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں، پشاور میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے، اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کو ریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی پر کام کیا جائے۔
ہندی شاعرہ، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم،مہا دیوی ورما
دوسری جانب پشاور میں پتنگ بازی پر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکر دی گئی، پتنگ کی خریدوفروخت اورتیاری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔