پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی مشیر شکیل احمد کے کیس کی سماعت

0
31

پشاور ہائیکورٹ میں سابق صوبائی مشیر شکیل احمد کی مقدمات تفصیلات فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس کامران حیات پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی .سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار ملک اجمل خان ایڈوکیٹ سے جج صاحبان نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف جتنے مقدمات اور انکوائریز ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ جس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ
ان کے موکل کو 7 بار گرفتار کیا گیا,ایک مقدمے میں ضمانت ہوجاتی ہے تو اسی وقت دوسرا مقدمہ درج کرکے دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔وکیل درخواست گزار ملک اجمل خان ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ سابق وزیر علی محمد خان اور درخواست گزار کا کیس ایک ہی نوعیت کا ہے,
جس پر عدالت نے حکومت کو کل تک شکیل احمد کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزار کے خلاف جو مقدمات اور انکوائریز ہے ان کی تفصیل فراہم کریں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔۔

Leave a reply