پشاوراسلام آباد موٹرسیکورٹی وجوہات کی بنا پربندکردی گئی

0
35

اسلام آباد:پشاوراسلام آباد موٹرسیکورٹی وجوہات کی بنا پربندکردی گئی ،اطلاعات کے مطابق پشاوراسلام آباد موٹروے سیکورٹی وجوہات کی بنا پربندکردیا گیا ہے ،

اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ بسلسلہ مارچ پریڈ ہر قسم کی مال بردار ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ھو گا۔

بسلسلہ مارچ پریڈ 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے دن 2 بجےتک مال بردار ایچ ٹی وی کا اسلام آباد کیلئےداخلہ بند ہو گا۔

موٹروے M-1 اور M-2 سے اسلام آباد کی جانب آنے والی مال بردار ایچ ٹی وی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا۔قومی شاہراہ سے آنے والی مال بردار بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی اسلام آباد کیلئے بند ہوگا۔

مزید معلومات کیلئےسفر شروع کرنے سے پہلے (MOTORWAY Humsafar) اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

Leave a reply