پشاور میں فائرنگ، اے این پی پشاور کے‌صدر جاں‌ بحق

0
42

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی‌ صدر جاں بحق ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کے‌صدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی

واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں بھی جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.

Leave a reply