پشاور میں پولیس وین پر حملہ

سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے

کارخانو مارکیٹ پشاور کے قریب پولیس وین پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا نامعلوم شخص نے آپریشن کے دوران موبائل وین پر آتشی مواد پھینک دیا، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں
کو ہسپتال منتقل کردیا ہے

واقعہ کے بعد علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، حکام کے مطابق پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کرنیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جائے گی بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، جائے وقوعہ کو پولیس نے سیل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

ترجمان ہسپتال کے مطابق ایک زخمی راہگیر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا ہے،ایس پی کینٹ موقع پر پہنچے اور کہا کہ کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل پر ہینڈ گرینڈ پھینکا گیا،دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے،

Comments are closed.