پشاور انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کے پیڈز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے لیے جدید مشینری کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لئے ترکی کی حکومت نے آٹھ مانیٹرز دئے ہیں۔ان مانیٹرز سے ان بچوں کی دل کی رفتار اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے علاج معالجے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا امراض قلب میں مبتلا بچوں کو دوائی خصوصی انفیوشن پمپ سے دی جاتی ہے جس کے لئے ترک حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے آٹھ پمیپ بطور تحفہ دئے ہیں۔
اعجاز حسین کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ترکی حکومت نے قیمتی ایکو مشین دی ہے جس سے ایسے بچوں کو منتقل کرنے میں سہولت میسر ہو گی ترک حکومت نے بچوں کے کھیل کود کے لیے پلے ایریا کی سہولت بھی فراہم کی ہے ۔

Shares: