پشاور: پشاور:پی ٹی ایم کےورکرزاورشہری آمنےسامنے:پھرکیا ہوا دنیا نے بھی دیکھ لیا،اطلاعات کے مطابق پشاورمیں آج پشاور:پی ٹی ایم کےورکرزاورشہری آمنےسامنے آگئے اورپھرصورت حال اس قدر خراب ہوگئی کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی

 

پشاورسے ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے پی ٹی ایم کے ورکرز کو گراؤنڈ میں انتظامات اور سٹیج لگانے سے روک دیا ، اس وقت پولیس کی بھاری نفری گراؤنڈ میں موجودہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی ایم کے خلاف پشاور کے شہریوں کی ریلی جاری ہے ،ریلی میں کافی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین کا پاک فوج کے حق میں پاک فوج ژندہ باد کے نعرے لگائے

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریلی پشاور گورنمنٹ سائنس کالج چوک سے نکالی گئی۔اتوار کو اسی گراؤنڈ میں پی ٹی ایم کا جلسہ ہے جس کے خلاف پشاور کے شہریوں نے پی ٹی ایم جلسہ کے خلاف ریلی نکالی

Shares: