مزید دیکھیں

مقبول

پشاور:پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی:خوف وہراس پھیل گیا

پشاور:پشاور:پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی:خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق پشاور کے دو علاقوں میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیات آباد اور بڈھ بیر میں دستی بموں سے حملے کیےگئے جن میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہناہے کہ بڈھ بیر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا، جس میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جسے بیرونی امداد حاصل جو ملک میں اس قسم کے واقعات کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے ،

ادھر پشاور سے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے صوبے بھرمیں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے