پشاور زلمی نے ٹاس جیتی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری
باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد کے کولن منرو اور عثمان خواجہ کھیل رہے ہیں . بارہ رنز بنا کسی نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے سکور کیے ہیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ عثمان خواجہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اسپنر فواد احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پشاور زلمی سکواڈ:
کامران اکمل (وکٹ کیپر) حضرت اللہ زازئی، امام الحق، شعیب ملک، رومن پول، ردرفورڈ، ابرار احمد، وہاب ریاض (کپتان)، عمید آصف، وقار سلام خیل، ثمین گل
اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:
کولن منرو، عثمان خواجہ (کپتان) برینڈن کنگ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) حسن علی، ظفر گوہر، فواد احمد، عاکف جاوید
واضح رہے کہ پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلے گی، زلمی سے شکست کی صورت میں اسلام یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے میلے میں اب تک تیرہ میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں سے پشاور زلمی نے سات میچ جیت رکھے ہیں۔