پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام ، ملتان سلطان بھی شروع میں لڑکھڑا گئی

پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام رہی، ملتان سلطان بھی شروع میں لڑکھڑا گئی

باغی ٹی وی :پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام رہی، 123 کا ہدف دے سکی .اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے.بلے بازوں میں کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور صرف حیدر علی اورلیم ڈیوسن کےدرمیان 47 رنز کی شراکت ہوئی. ملتان سلطان کے 7 سکور پر ایک کھلاڑی آوٹ ہو گیا.
پشاور زلمی کے حیدر علی نے بیٹنگ کو سہارا دیا اور 47 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، ان کے ساتھ لیم ڈیوسن نے ان کا ساتھ دیا . اس سے پہلے پیشاور زلمی کا آغاز پر اعتماد نہ ہوا ، جلدہی پہلی وکٹ گر گئی. اسی طرح دوسری اور تیسر یوکٹ بھی کوئی اچھی پرمارمنس نہ دے سکے ، اس وقت 5وکٹ کے نقصان پر سینچری بنی ہے اور 12 اوورز ہوئے ہیں. آخری تین وکٹیں صرف دو اوورز میں ہی گر چکی تھیں .
.ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچ کیلئے دونوں کیمپس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ ہونے جا رہا ہے

Comments are closed.