مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان جابحق، علاقے میں سوگ کی فضا

اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)اوچ...

مولانا فضل الرحمان کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے...

گوجرانوالہ: سیشن کورٹ میں خون بہانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سیشن کورٹ...

پشاور میں سفاک ملزم نے اپنی اہلیہ اور 3 بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا

پشاور میں سفاک ملزم نے اپنی اہلیہ اور 3 بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏پشاورکے علاقے حیات آباد، فیز 7 میں ایک درندہ شخص نے اپنی بیوی اور3 بیٹیوں کو تیزاب ڈال کر جلا دیا۔

ملزم کے خلاف سترہ اگست کو مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی ،پولیس نے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا،ملزم کے خلاف اسکے بیٹے نے مقدمہ درج کروایا ہے،

ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے،جس کی وجہ سے پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کروا سکی،پولیس کے مطابق ملزم نے غصے میں آ کر بیوی، بچوں پر تیزاب پھینکا،

وزارت انسانی حقوق نےپشاور میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،ڈاکٹر شیریں مزاری نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا پولیس کو حکم دیا ہے،

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ‏پشاور پولیس کی بےحسی کی انتہاء یہ کہ بجائے اس کے کہ ریاست کی مدعیت میں FIR کاٹتے، ایک 12 سال کے بچے کی مدعیت میں اس کے باپ پر ایف آئی آر کاٹ دی، جو کل خاندانی پریشر کی وجہ سے باپ کو معاف کردے گا۔ دفعات بھی انتہائی کمزور لگائی ہیں حالانکہ 780-A لگنی چاہیئے تھی ‎

‏تیزاب کی وجہ سے تینوں بیٹیوں کے جسم کا %80 حصہ جل چکا ہے، ایک کی آنکھیں ختم ہو گئی ہیں اور ان کی ماں کی حالت بہت بری ہے۔ ملزم کو اس کا باثر بھائی تحفظ فراہم کر رہا ہے ،انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں نے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan