قانون موجود نہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کل کو کوئی بنیاں پہن کر بھی پیش ہوجائے،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کیس کی سماعت ہوئی

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے ،عدالت نے ڈی سی کے پشاوری چپل اور شلوار قمیض پہن کر پیش ہونے پر اظہار برہمی کیا

سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر کے نامناسب لباس پر برہم ہو گئی، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی سی لاہور کا نامناسب لباس پہن کر پیش ہونے کا معاملہ ،چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ کو شکایت کا موقعہ نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ،سپریم کورٹ نے عدالتوں میں افسر کے پیش ہونے کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا،ڈی سی لاہور نے نامناسب لباس پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

جسٍٹس منظور ملک نے کہا کہ لباس سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کل کو کوئی بنیاں پہن کر بھی پیش ہوجائے، عدالت کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہیں بلکہ باور کرانا ہے

سپریم کورٹ کے فل بینچ نے بغیر ہیلمیٹ پیٹرول کی فراہمی کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ڈی سی لاہور نے پٹرول فراہم نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کر رکھا ہے ۔ہائیکورٹ نے ہیملیٹ ناں پہننے والوں کو پیڑول کی عدم فراہمی کے حوالے سے حوصلہ شکنی کےلیے کہا تھا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ کوئی ایسا قانون موجود ہے کہ ہیلمیٹ نہ ںپہننے والوں کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے، اگر کوئی بغیر ہیلمیٹ بازار جائے تو کیا دوائی، خواراک اور دیگر سامان ہی فراہم نہیں کریں گے،

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کسی بھی پٹرول پمپ کو اجازت نہیں ہے کہ وہ ہیلمٹ کے بغیر پٹرول دے، انسانی جانوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا

سی ٹی او لاہور کہتے ہیں کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے قانونی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پٹرول پمپس پرفروخت بند کرنے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مہم شروع کی گئی تھی اور ہزاروں افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر نہ لگانے پر تحریری وارننگ سلپیں بھی جاری کی گئی تھیں۔ بیک ویو مر ر نہ ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا ممکن نہیں رہتا جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔

آئندہ ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکلوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا

Shares: